First Term Notes
کسی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو اسم کہتے ہیں۔ |
اسم |
|
اسم کی جگہ استعمال ہونے والے الفاظ کو اسم
ضمیر کہتے ہیں۔ |
اسم ضمیر |
|
کسی کام کےکرنے یا ہونے کو فعل کہتے ہیں |
فعل |
|
وہ الفاظ جن کی آواز ایک دوسرے سے ملتی ہو |
ہم آواز الفاظ |
|
ایک چیز کو واحد کہتے ہیں |
واحد |
|
دو یا دو سے زیادہ چیزوں کو جمع کہتے ہیں |
جمع |
میری ذات
ہے ____________________میرا نام
میرے ابو کا نام
______________ ہے
میری عمر چھ سال
ہے
میں جماعت اول
میں پڑھتی ہوں
میں چک نمبر 141
ر-ب میں رہتی ہوں
میں گورنمنٹ
گرلز ایلیمنٹری سکول 141 رب میں پڑھتی ہوں
میں اپنے سکول سے بہت پیار کرتی ہوں
روزانہ کا معمول
میں صبح جلدی
اٹھتی ہوں
دانت صاف کرنے
کے بعد نہا کر ناشتہ کرتی ہوں اور یونیفارم پہن کر وقت پہ سکول جاتی ہوں
سکول سے واپس
آنے کے بعد دوپہر کا کھانا کھا کر تھوڑی دیر آرام کرتی ہوں
شام میں ہوم ورک
مکمل کر کےکھیلنے جاتی ہوں
رات کا کھانا کھانے کے بعد کہانی سن کر سو جاتی ہوں
میں کیا بنوں گی
میں ایک استاد
بننا چاہتی ہوں
استاد ہمیں
زندگی جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے
میں استاد کو
بہت پسند کرتی ہوں
استاد ایک
پیغمبرانہ پیشہ ہے
استاد قوم کا معمار ہوتا ہے
پھلوں کے نام: سیب، کیلا، مالٹا، انگور، خربوزہ، آم،
آڑو، امرود، خربوزہ، آلوبخارہ۔ سبزیوں کے نام: گاجر، پیاز، شلجم، آلو، ٹماٹر، حلوہ
کدو، مولی، مٹر، بند گوبھی جسم کے حصوں کے
نام : آنکھ ، ناک، ہونٹ،
دانت، کان، ہاتھ ، ٹانگ، پاؤں، بازو۔ جانوروں کے نام: گھوڑا، بلی، کتا، مرغا، زرافہ، ہاتھی،
گائے، بندر، شبر رنگوں کے نام: سرخ، سبز ، نیلا ، سفید، مالٹا، پیلا،
کالا، گلابی، جامنی اشکال کے نام:
چوکور، مستطیل، تکون، ستارہ، دائرہ
Second Term Notes
|
ایسا اسم جو مرد کو ظاہر کرے مثلا لڑکا، بیل،
گھوڑا وغیرہ |
مذکر |
|
ایسا اسم جو عورت کو ظاہر کرے مثلا لڑکی، گاۓ
وغیرہ |
مونث |
|
ایسا اسم جو کسی خاص شخص جگہ یا چیز کو ظاہر
کرے۔ |
اسم معرفہ |
|
ایسا اسم جو کسی عام شخص جگہ یا چیز کو ظاہر
کرے۔ |
اسم نکرہ |
میرا پسندیدہ پھل
میرا پسندیدہ پھل سیب ہے
اس کا رنگ سرخ ہے
اس کا ذائقہ میٹھا ہے
یہ صحت مند پھل ہے
یہ مجھے بہت پسند ہے
میرا کمرہ جماعت
میرا کمرہ جماعت روشن اور ہوادار ہے۔
کلاس میں ڈیسک بنچ بھی ہیں۔
اس میں رنگا رنگ تصویریں ہیں۔
میرا کمرہ جماعت بہت خوبصورت ہے
کمرہ جماعت کی صفائی
ہمیں اپنا کمرہ جماعت صاف ستھرا رکھنا چاہیۓ
کوڑا کوڑے دان میں ڈالیں۔
کھڑکیاں کھلی رکھیں۔
خاموشی اختیار کریں۔
سوال پوچھنے کے لیے ہاتھ کھڑا کریں
میری استاد
میری استاد کا نام مس کنزا ہے۔
وہ ہماری کلاس انچارج ہیں اور ہمیں انگلش پڑھاتی ہیں۔
وہ بہت نرم مزاج ہیں۔
وہ بہت خوبصورت ہیں۔
وہ مجھے بہت پسند ہیں
Third Term Notes
میرا پرندہ
میرے پاس ایک طوطا ہے
اس کا نام مٹھو ہے
اس کا رنگ سبز ہے
میں اس کے ساتھ کھیلتی ہوں
میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں
میری ماں
میری امی کا نام نسیم اختر ہے
وہ بہت محنتی ہیں
وہ نماز کی پابندی کرتی ہیں
وہ گھر کے تمام چھوٹے بڑے کام اکیلے کرتی ہیں
جیسا کہ صفائی کرنا، کپڑے برتن دھونا وغیرہ
وہ ہمارے لیے کھانا بناتی ہیں
وہ ہم سب سے بہت پیار کرتی ہیں